بجلی کے شارٹ فال نے حکومت کوفعال کردیا
اسلام آباد: بجلی کے شارٹ فال نے حکومت کو فعال کردیا۔ وزیراعظم نے تونائی بحران پرآج شام اجلاس طلب کرلیا۔
الیکشن قریب آتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافے نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج شام کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا
اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد پر بریفنگ دی جائے گی۔ توانائی کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں بحران کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4000 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
Energy Crisis
Power Shortfall
PM shahid khaqan abbasi
تبولا
Tabool ads will show in this div