فیصل آباد،لاپتا7سالہ بچی کی لاش برآمد،لاش پر تشدد کے نشانات

فیصل آباد : اتوار کے روز اسلام پورہ سے لاپتا ہونے والی سات سالہ بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے سات سالہ بچی گزشتہ روز دوپہر میں گھر کے قریب سے لاپتا ہوئی تھی، جس کے بعد رات گئے بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کی گئی۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سی سی پی او کے مطابق بچی کی لاش کے کچھ حصے جانور کھا گئے ہیں۔

 

واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن جڑانوالہ میں بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، زیادتی اور اغوا کی دفعات شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جڑا نوالہ میں زیادتی کے بعد قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، قبل ازیں جی سی یونی ورسٹی فیصل آباد میں زیر تعلیم ایم اے انگلش کی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی طالبہ عابدہ بھی جڑانوالہ کی رہائشی تھی۔ پولیس تاحال یونیورسٹی طالبہ کے قتل کاسراغ لگانے میں ناکام ہے۔

 

جب کہ چند روز قبل ایک اور لڑکی زیادتی کا شکار ہو کر گزشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران شہر سے ستائیس لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا ہے۔

KILLING

WOMAN

fsd

dea body

Abida

Mubashira

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div