پاکستان انٹرنیشل فلم فیسٹیول چار روز بعد اختتام پزیر ہوگیا
رپورٹ : ناجیہ نیازی
کراچي : شہر قائد میں سجا پاکستان انٹرنیشل فلم فیسٹیول چار روز بعد ختم ہوگیا،ریڈ کارپٹ پر پاکستانی فنکاروں سمیت غیرملکی مہمانوں نے جلوے بکھيرے۔
پاکستان انٹرنیشل فلم فیسٹیول چار روز بعد اختتام کوپہنچ گیا، کراچی کے تاریخی مقام فرئیر ہال ميں فلمی ستاروں نے خوب چمکے،اس موقع پر وفاقی زیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فیسٹیول اورانٹرنیشنل کرکٹ کي بحالي کو خوش آئیند قرار دیا۔
بھارتی اداکار، اسکرپٹ رائیٹر وینے پاہٹک نے فیسٹیول کو پاکستان کی انڈسٹری کے لیے مثبت قرار دیا۔
پاکستانی اداکار علی ظفر، ماہرہ خان ، آمنہ شیخ ،صنم سعید، سونیا، اور میرا سمیت متعدد دیگر ستاروں کا جھرمٹ نظر آیا۔