پہلےٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی

کراچی: پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوپہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 144رنزسے شکست دیدی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 60 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹی ٹوینٹی کی تاریخ میں یہ کسی بین الاقوامی ٹیم کی دوسری بڑی فتح ہے۔ حسین طلعت کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سے 204رنز کےہدف کاتعاقب مایوس کن تھا۔اوپنر والٹن 6 رنز بناکرمحمد نوازکی گیندپرآؤٹ ہوئے۔ فلچر بھی صفرپرعامر کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔
عامر نےکپتان جیسن محمدکو صفرپرآؤٹ کیا۔اس کے بعد دنیش رام دین کوحسن علی نے صفرپرپویلین کا راستہ دکھایا۔پاول صرف 5 رنزپر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
سیمیولزنے18 رنزبنائے،ان کی وکٹ محمد نوازنےلی۔ایمریت کو شعیب ملک نے11 رنزپرآؤٹ کیا۔ولیمز بھی صفرپرشعیب ملک کاشکاربنے۔ بدری کو حسین طلعت نے7 رنز پرآؤٹ کیا۔پرمول انجری کی وجہ سے بیٹنگ کےلیے نہیں آسکے۔
The second biggest win in T20I history! ?? Pakistan have bowled the West Indies out for 60 in Karachi. They win the first T20I by 143 runs!#PAKvWI Scorecard ⬇️ https://t.co/7PjtsNpQVN pic.twitter.com/QX8X1Ud6Aj
— ICC (@ICC) April 1, 2018
— ICC (@ICC) April 1, 2018
Pakistan win the opening game of the series by 143 runs#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/KqAZaRB9Q2
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
Brilliant batting from Pakistan's top and middle order has left Windies with a formidable 205 run chase. For Live Updates: https://t.co/tq6BkZCeby#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/EVHUvQkd7Q
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
پاکستان کی جانب سے نواز،عامراورشعیب ملک نے دو2وکٹ حاصل کئے۔حسن علی،شاداب اور حسین طلعت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 204 رنز کاہدف دیا۔پاکستان ٹیم نے مقرر20 اوورزمیں5 وکٹ کےنقصان پر203 رنزبنائے۔
پہلاٹی ٹوینٹی؛ویسٹ انڈیزکی وکٹیں گرنےکےمناظر
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخرزمان نے اننگز کاآغازکیا۔بابر اعظم آؤٹ ہونےوالےپہلےکھلاڑی تھے۔ انھوں نے 17رنزبنائے۔فخر زمان 39 رنزبناکررن آؤٹ ہوئے۔
ڈیبیوکرنےوالےحسین طلعت نے 41 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز38 رنز بناسکے۔ ڈیبیوکرنےوالےآصف علی صرف 1 رن پر آؤٹ ہوئے۔
پہلا ٹی ٹوینٹی؛پاکستان کی بیٹنگ کی جھلکیاں
فہیم اشرف نے9گیندوں پر16 رنز کی شانداراننگ کھیلی۔شعیب ملک بھی 14 گیندوں پر37رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے پال ،ایمرت اور پاول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔