اب بے خوابی مسئلہ نہیں، ماہرین نے حل ڈھونڈ لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لندن : کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی آنکھ ہی نہیں کھلتی لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جنہیں دو پل نیند نہیں آتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو چیری کا جوس پینا چاہئے کیونکہ اس میں خواب آور ہارمونز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ 

جدید دور میں بے خوابی کا مسئلہ طبی ماہرین کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔ بھاری رقوم خرچ کرکے بھی کئی افراد پرسکون نیند کو ترستے ہیں۔ نیند نہ آنے سے نہ صرف ذہن بلکہ جسم کے تمام اعضاء متاثر ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین نے اب اس کا آسان حل تلاش کر لیا ہے۔ برطانوی ماہرین نے حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ چیری کا جوس نیند کی کمی کا آسان اور بہترین علاج ہے۔ نارتھ امبیریا یونی ورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کے جوس میں میلاٹونن نامی ہارمون کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں نیند کے معاملات کو بہتر بناتی ہے۔

جو افراد صبح اور شام چیری کا جوس پیتے ہیں وہ دیگر افراد کی نسبت پرسکون نیند لیتے ہیں اور ذہنی دباؤ سمیت مختلف امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔ سماء/ایجنسیز

نے

لیا

D-Chowk

Narendra Modi

lord

surrenders

Tabool ads will show in this div