پشاور: ڈی ایس پی کے بھتیجے کی شادی میں کھل کرقانون شکنی

پشاور: تھانہ گلبہار کی حدود میں ڈی ایس پی کے بھتیجے کی شادی میں بےدریغ ہوائي فائرنگ کی گئی۔

خیبرپختونخواہ میں ايک طرف ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم جاری ہے تو دوسری جانب خود قانون کے رکھوالے ہی قانون شکني کرنے لگے۔

سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی سرزنش کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ایس ایس پی جاوید اقبال کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

DSP

Arial Firing

Tabool ads will show in this div