لاہور میں رکنیت سازی مہم:عمران خان آج 5 مقامات کا دورہ کریں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔ چیئرمین عمران خان آج پھر شہر کے مختلف مقامات پرکیمپوں کا دورہ کریں گے ۔

ا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو روزہ ممبر سازی مہم کے دوران شہر کے بڑے علاقوں میں کیمپس لگائے گئے ہیں پہلے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نو مقامات پر کیمپوں کا دورہ کیا جبکہ آج بھی پانچ علاقوں میں کیمپس کا دورہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کی رکنیت کیلئے کیمپ یوحنا آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، اکبر چوک، دبئی چوک اور صدر بازار میں لگائے گئے ہیں ۔ ان علاقوں کو پارٹی پرچموں اور خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والے فلیکسز بھی لگائے گئے ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

membership campaign

Tabool ads will show in this div