اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
کیمبرج : عالمي شہرت يافتہ برطانوي سائنسدان اسٹيفن ہاکنگ کي آخري رسومات سينٹ ميري چرچ ميں ادا کردي گئيں۔ ہاکنگ چودہ مارچ کو چہتر برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات کیمبرج یونیورسٹی کے سینٹ میری چرچ میں ادا کی گئیں، جہاں ان کے پیاروں اور چاہنے والوں نے نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کیا۔
VIDEO: Friends, family and colleagues of Stephen Hawking gather to pay their respects at his private funeral in Cambridge, where the British science great spent most of his extraordinary life pic.twitter.com/ijqeHCMuq2
— AFP news agency (@AFP) 31 March 2018
اس موقع پر ان کی سابق اہلیہ تینوں بچوں لوسی، رابٹ اور ٹم، خاندان ، دوست اور احباب سمیت 500 نے نم آنکھوں کے ساتھ آخری رسومات میں شرکت کر کے عظیم سائنسدان کو الوداع کیا۔
The casket of Professor Stephen Hawking has arrived to Great St. Mary's Church in Cambridge. pic.twitter.com/FYfH1YWcl7
— Andrew Kimmel (@andrewkimmel) 31 March 2018

طبیعات کی دنیا میں بے شمار نظریات پیش کرنے والے اسٹیفن ہاکنگ جو 14مارچ کو 76برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، چرچ میں ان کے جنازے کی آمد کے موقع پر ہر برس کی مناسبت سے 76بار گھنٹی بجائی گئی۔ آخری رسومات کے موقع پر سیکڑوں مداح چرچ کے باہر ترتیب قطار میں کھڑے تھے۔
[caption id="attachment_1089242" align="aligncenter" width="624"]Applause as Professor Stephen Hawking's casket arrives as his funeral begins Live updates here: https://t.co/VV4E9Hgs6R pic.twitter.com/kQCllJR5ZV
— Sky News (@SkyNews) 31 March 2018

بیس برس کی عمر میں موٹرنیورون کی بیماری میں مبتلا ہونے والے اسٹیفن ہاکنگ نے جدید فزکس میں بے انتہا کام کیا ،ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی تھا۔

برطانوی سائنسدان نے اپنی موت سے قبل تک بلیک ہولز اور بگ بینگ تھیوری کے تصور میں جدید رجحانات پیدا کئے۔
[caption id="attachment_1089247" align="aligncenter" width="624"]
واضح رہے کہ جسم مفلوج ہونے کے باوجود کائنات کے رازوں سے پردہ ہٹانے والے اسٹیفن ہاکنگ 14 مارچ کو انتقال کر گئے تھے۔
[caption id="attachment_1089252" align="aligncenter" width="624"]
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ان کی میت کو جلایا جائے گا۔ ان کی راکھ کو ویسٹ منسٹر ایبے میں نیوٹن اور ڈارون کی قبور کے پہلو میں دفن کی جائے گی۔
[caption id="attachment_1089232" align="aligncenter" width="624"]
واضح رہے کہ ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں سر آئیزیک نیوٹن کو 1727 ءاور چارلس ڈارون کو 1882 ءمیں کو دفن کیا گیا تھا۔
[caption id="attachment_1089262" align="aligncenter" width="639"]

