اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر ظلم، شہدا کی تعداد 17 ہوگئی

Apr 01, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/KI-Gaza-Situation-2400-PKG-31-03.mp4"][/video]

غزہ: يوم ارض وطن پر اسرائيلي فوج نے نہتے فلسطينيوں پر گولياں چلائیں جس سے شہدا کي تعداد سترہ ہوگئي جبکہ 1400 زخمي ہيں۔ شہداء کي نماز جنازہ ميں ہزاروں افراد نے شرکت بھی کي۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطبق يوم ارض وطن پر 30 ہزار فلسطيني باشندے اسرائيلي قبضے کيخلاف سرحد پر جمع ہوئے اور مارچ کيا جس پر غزہ ميں اسرائيلي فوج نے معصوم شہريوں کو فائرنگ کا نشانہ بنايا۔

اسرائیلی فوج نے 16 فلسطینی شہید کردیے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک ہنگامی اجلاس میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات میں مدد کریں۔

فلسطینیوں نے سرحد کے قریب پانچ مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کیے ہیں اور انھوں نے اس مارچ کو ’’واپسی کے لیے عظیم مارچ‘‘ کا نام دیا ہے۔

فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ سماء

Tabool ads will show in this div