عمران خان میرے علاج سے متعلق الزام لگانا بند کریں، شہباز شریف

لندن: وزيراعلی پنجاب شہباز شريف کہتے ہيں کہ جلاوطني کے دوران لندن ميں علاج کرايا اور يہاں تمام رپورٹس موجود ہيں۔ عمران خان کو الزام لگاتے سوچنا چاہيے۔


لندن ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزيراعلی پنجاب شہباز شريف نے کہا کہ جلا وطنی کے وقت مجھے اپینڈکس کینسر ہوا اور مجبوری میں لندن میں ہی علاج کروانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت سے اب تک میرا علاج یہی چل رہا۔

شہباز شريف نے کہا کہ يہ کہنا ٹھيک نہيں کہ پاکستان ميں اسپتال ہونے کے باوجود بيرون ملک سے علاج کراتے ہيں۔ عمران خان الزام لگانا بند کريں۔

واضح رہے کہ وزيراعلی پنجاب شہباز شريف پچھلے کچھ دنوں سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

ALLEGATIONS

cm punjab

HEALTH

Tabool ads will show in this div