گورنر سندھ کی عمران خان کو میچ دیکھنے کی دعوت

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/Gov-Invites-IK-KHI-Sot-31-03.mp4"][/video]

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کی دعوت دے دي۔


میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کرکٹ لیجنڈ ہیں اور انکی کپتانی میں پاکستان ورلڈ کپ جیتا، اسلئے ان کو دعوت دینا چاہیئے۔ چئیرمین پی سی بی نے بھی ان کا خود استقبال کرنے کا کہا تھا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بعض موقع ایسے ہوتے ہیں جس میں ہم سب کو متحد ہو کر نظر آنا چاہیئے اور ہمیں امید تھی کہ عمران خان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات بھلا کر پاک ویسٹ انڈیز میچ دیکھنے آئیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہم تہہ دل سے خوش آمديد کہتے ہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

governor sindh

t20 match

West Indies

Tabool ads will show in this div