بدنام زمانہ قزاق کی تین صدیوں پرانی توپ سمندر سے نکالی گئی
اسٹاف رپورٹ
کیرولینا : بدنام زمانہ قزاق بلیک بیئرڈ کے بحری جہاز پر نصب توپ تین صدیوں بعد سمندر سے نکال لی گئی ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے قزاق بلیک بیئرڈ کے زیر استعمال کوئن این نامی جہاز سترہ سو اٹھارہ میں سمندر برد ہوگیا تھا۔ اس پر نصب توپ تین صدیوں بعد سمندر سے برآمد ہوئی ہے۔
جسے آئندہ چند روز میں امریکا میں عوامی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ نارتھ کیرولینا کے ساحل سے توپ کے علاوہ دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سماء/ایجنسیز
کی
سے
Inqilab March
hiv
shaharyar
تبولا
Tabool ads will show in this div