نون لیگ اورپی ٹی آئی نام نہادپارٹیاں ہیں،بلاول بھٹوکی تنقید

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/BILAWAL-MONTAGE-31-03.mp4"][/video]

سانگھڑ: پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو نے کہاہےکہ نون لیگ اورپی ٹٰی آئی نام نہاد پارٹیاں ہیں،دونوں نے پانچ سال ذاتی لڑائی میں گزاردیے،نون لیگ اورپی ٹی آئی نےعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداري نےسانگھڑ کي تحصيل کھپرو ميں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نون لیگ اور پی ٹٰی آئی نام نہاد پارٹیاں ہیں۔دونوں نے پانچ سال ذاتی لڑائی میں گزاردیے۔نون لیگ اور پی ٹی آئی نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انھوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی نےغریبوں کومفت علاج کی سہولت دی،ن لیگ کی پالیسیاں غریب دشمن ہیں۔ مسائل حل کرنے کیلئے ان کے پاس منشور ہے نہ صلاحیت موجود ہے۔

بلاول بھٹو نےکہاکہ سندھ پانی کی کمی کا سب سے زیادہ شکار ہے،ارسا سے کوٹے کا پانی نہیں مل رہا۔بلاول بھٹو نےبتایاکہ ہم نے سندھ میں 1700 آر او پلانٹس لگائے،سندھ میں تعلیمی ادارے اوراسپتال بنائے،ہم عوام کیلئے سیاست کرتے ہیں،سندھ میں جو بھی کام ہوا، پیپلز پارٹی نے کیا۔

چئیرمین بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ عوام کوروشن مستقبل پیپلز پارٹی دلاسکتی ہے۔ن لیگ 18ویں ترمیم پر حملے کررہی ہے۔صوبوں کے اختیارات واپس لینے کی سازش ہورہی ہے۔18ویں ترمیم پر کوئی حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ میٹرو کیلئے اربوں روپیہ ہے، انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم نہیں۔ن لیگ کو کیا غربت نظر نہیں آتی،ن لیگ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پسند نہیں۔

BILAWAL BHUTTO

Tabool ads will show in this div