مئیرکراچی کےسامنےتماشالگالیکن غریب کامسئلہ حل نہ ہوا

کراچی: سپريم کورٹ کراچي رجسٹري کے باہر کے اليکٹرک کا ملازم انصاف مانگنے آيا تو تماشا بن گيا۔ميئر کراچي کے قريب پہنچ کر جذباتي ہوا تو سيکيورٹي اہلکاروں نے چپت لگاديے، ملازم دہائياں ديتا رہ گيا۔
کے اليکٹرک کا برطرف ملازم ہر جانب سے دھتکارا ہوا جب مئیر کراچی کے سامنے آیاتوتماشا ہوگیا۔ جب اس کوموقع ملا تو انصاف کے ليے لپکا۔ميئرکے پاس اپني داستانيں سناتے سناتے جذباتي ہوا تو سيکيورٹي آڑے آگئي۔
ايک لمحے کوميئر بھي گھبراسے گئے اورسٹپٹا سے گئے۔ليکن بعد ميں وقتي ترس آيا توتشدد سے منع کرتے رہے۔تماشا لگااورختم ہوگيا ليکن غريب کامسئلہ مسئلہ ہي رہ گيا۔