ہیلی کاپٹرواپس بھیجنےکےباوجودبھارت کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

اسٹاف رپورٹ
ممبئی : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ہیلی کاپٹر کو واپسی  بھیجنے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع نے حیرت ظاہر کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے عملے سے سرحد پار کرنے پر سوالات کیے گئے اور ان سے پوچھا گیا کہ جب ہیلی کاپٹر میں گلوبل پوزیشن سسٹم نصب تھا تووہ کیسے بھٹک گیا۔

بھارتی حکام کی جانب سے یہ بھی  الزام لگایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے بھارتی فوج سے متعلق حساس معلومات اور کوڈ نیم حاصل کر لیے گئے۔

بھارتی حکومت نے انتہائی درجے کی لاعلمی کا ثبوت دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ سرحد سے متصل اس ہیلی پیڈ پر جہاں بھارتی ہیلی کاپٹر کو اتارا گیا۔ بھارتی فوج اپنے تمام تر جدید وسائل کے باوجود اس سے ناواقف تھی۔ سماء/ایجنسیز

کی

کیخلاف

tottenham

penalties

Tabool ads will show in this div