کراچی والے رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ کا دہرا عذاب جھیلیں گے

کراچی : کے الیکٹرک کے مطابق شارٹ فال کے باعث کراچی والے رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کریں گے، جب کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے دوران بھی شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ ہوگی۔

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والے ادارے "کے الیکٹرک" ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دباؤ رہے گا اور گرمیاں بھاری گزریں گی۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مئی، جون میں بھی شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا رکھے گا۔

کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بڑے اور اسٹریٹیجک ادارے لیٹ سرچارج سے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں، ایس ایس جی سی سے معاہدے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، لیٹ سرچارج نیپرا کے قوانین کے تحت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس سیلز معاہدہ پہلے بھی نہیں تھا لیکن سپلائی جاری تھی اور اس وقت کے ای کو 2200 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے، تیل سے کتنی بجلی پیدا ہورہی ہے جلد بتا دیں گے جبکہ گیس کم ہونے سے 500 میگاواٹ شارٹ فال ہے۔

K ELECTRIC

Loadshedding

short fall

Tabool ads will show in this div