اسرائیلی فوج نے 16 فلسطینی شہید کردیے

Mar 30, 2018

غزہ: یوم ارض وطن پر تیس ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد پر مارچ کیا جس میں سولہ فلسطينی شہيد کرديے گئے۔


فلسطينيوں پر اسرائيلي مظالم اتنے بڑھے کہ مجبور ہو کر ہزاروں کي تعداد ميں بے بس افراد نے اسرائيلي سرحد پر پہنچ کر احتجاج کيا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے گولیاں چلائیں جس میں 16 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

نہتے مظاہرين پر اسرائيلي فوج نے گولياں برساديں۔ جبکہ اسرائيل کے وزير دفاع ليبر مين نے دھمکي ديتے ہوئے کہا کہ اگر کسي نے بھي اسرائيلي سرحد کے قريب آنے کي کوشش کي تو وہ جان سے جائے گا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں یوم ارض وطن پر اسرائیلی فوج کے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ سماء

KILLING

Tabool ads will show in this div