کےالیکٹرک نےہم سے پوچھ کربجلی کےپلانٹ نہیں لگائے،ترجمان سوئی گیس

کراچی: ترجمان ایس ایس جی سی نےکہاہےکہ کے الیکٹرک نے پوچھے بغیر گیس پاور پلانٹ لگائے، پہلی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس دینا ہے۔

کراچي میں ترجمان ايس ايس جي سي شہباز اسلام نے پريس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ گزشتہ سال کے مقابلےمیں100ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہوئي۔ترجمان نےکہاکہ پہلی ترجیح گھریلوصارفین کوگیس دیناہے، کے الیکٹرک نے پوچھے بغیر گیس پاور پلانٹ لگائے ۔

ترجمان ايس ايس جي سي نےمزید بتایاکہ سب اداروں سےگیس سپلائي معاہدہ ہے ،صرف کے الیکٹرک سے نہیں۔ ترجمان نےکہاکہ 10ایم ایم سی ڈی ایف کے پابندہیں ليکن 90ايم ايم سي ايف ڈي دےرہےہيں۔

رمضان میں بھی لوڈ شیڈنگ کاخدشہ ہے،ترجمان کےالیکٹرک

اس کےعلاوہ کے الیکٹرک ترجمان نے گیس فراہمی میں خلل کے باعث رمضان میں پانچ سو میگا واٹ کے پاور پلانٹس نہیں چلائے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ہےجس سے لوڈ شیڈنگ میں یقینی اضافہ ہوگا۔

load shedding

K ELECTRIC

Tabool ads will show in this div