رمضان میں بھی لوڈ شیڈنگ کاخدشہ ہے،ترجمان کےالیکٹرک

کراچی: روشنیوں کےشہر میں اندھیرے ہونےوالےہیں۔ کراچی والوں رمضان کے مبارک مہینے میں خیر منالو، کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کرنےکاکہہ دیاہے۔
کراچی میں ماہ رمضان میں پارہ تو ہائی ہوگا،اس کے علاوہ سحر و افطار میں بجلی بھی نہیں ہوگی ۔ حالیہ بجلی بحران کے اثرات رمضان میں بھی ہوں گے۔ کے الیکٹرک ترجمان نے گیس فراہمی میں کمی کا تذکرہ کردیا۔
سعدیہ دادا کاکہناتھاکہ اگر گیس فراہم نہ کی گئی تو رمضان میں پانچ سو میگا واٹ کے پاور پلانٹس نہیں چلاسکیں گے۔