آسٹریلیا میں 8 جعلی بھارتی صحافی گرفتار
سڈنی / نئی دہلی : آسٹریلیا میں 8 بھارتی شہریوں کو گرفتارکیا گیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ کھیلوں کے صحافی ہیں اور کامن ويلتھ گيمز کے سلسلے ميں وہاں پہنچے ہیں۔
آسٹريلين فیڈرل پولیس اور آسٹريلين بارڈر فورس کے مطابق8افراد پر مشتمل یہ گروپ بدھ اور جمعرات کی درميانی شب تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے ہوائی اڈے سے ہوتا ہوا آسٹريليا کے شہر برسبين کے ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں اس کے تمام ارکان کو حراست ميں لے لیا گیا۔
بینکاک ميں اے بی ایف کے رکن نے انہیں ’غير حقیقی مسافر‘ قرار دیتے ہوئے برسبين اطلاع کر دی تھی۔یو ںجب یہ افراد برسبين پہنچے، تو اے بی ایف کے ارکان پہلے ہی سے چوکنا تھے۔
آسٹریلوی حکام کی جانب سے جاری کردہ ايک بيان کے مطابق ان افراد نے تصديق شدہ صحافی ہونے اور ’گولڈ کوسٹ گيمز‘ کے ليے رپورٹنگ کرنے کا دعویٰ کيا تھا تاہم اب انہیں جعلی دستاویزات اور شناخت دکھانے پر ملک بدری کا سامنا ہے۔