رحیم یارخان،گیس لائنزدھماکےسےتباہ،بستی جل گئی،پنجاب کوفراہمی معطل

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
رحیم یار خان : رحیم یار خان میں گیس پائپ لائن میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے، واقعہ کے بعد قریبی بستیاں خالی کرا لی گئیں۔ آگ جھلسنے سے خاتون جاں بحق اور پچاس سے زائد مویشی جل گئے۔ دھماکوں سے گیس کا شارٹ فال دو ارب دس کروڑ مکعب فٹ تک جا پہنچا ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں فراہمی متاثر ہے، جب کہ انتظامیہ نے شہریوں سے گیزر اور ہیٹرز نہ چلانے کی اپیل کی ہے۔
 
گزشتہ رات رحیم یار خان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رنگ پورہ میں گیس پائپ لائن زور دار دھماکے سے پھٹی تو آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے یوسف آباد رنگ پورہ بستی کو لپیٹ میں لے لیا۔ بھڑکتے شعلے بجھانے کے لئے ضلع بھر کی فائربریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو طلب کیا گیا۔ ڈی سی او رحیم یار خان کہتے ہیں تحقیقات کے بغیر آگ لگنے کی وجہ نہیں بتاسکتے۔

فائربريگيڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پايا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موقع سے ايک خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ملی، جب کہ پچاس سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ سوئی نادرن نے آگ لگنے کے بعد گیس کی سپلائی منقطع کردی جس کی وجہ سے پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی اور ٹیکسٹائل ملز کو فراہمی بند کردی گئی۔ سماء

confrontation

kidnapping

Tabool ads will show in this div