بلوچستان کے باغی ارکان نے نئی سیاسی جماعت بنالی

رپورٹ : زین الدین

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا، سینیٹر انوار الحق پارٹی کے مرکزی ترجمان ہوں گے۔

پاکستانی سیاست کی طرح بلوچستان میں بھی سیاست کی ایک نسل کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ایسے میں بلوچستان کے سیاستدانوں نے انوکھی حکمت عملی اپنالی ہے، نوابوں، سرداروں سمیت سیاسی و قبائلی اثرورسوخ رکھنے والے پرانے سیاسی کھلاڑیوں نے اپنی نئی نسل کی جماعت بنالی۔

بلوچستان عوامی پارٹی میں پرانے کھلاڑی بھی شامل شامل ہیں، مسلم لیگ کے نواب جنگیز مری ہوں یا جے یو آئی کے سردار عبدالرحمان کھیتران ، سابق وزیراعلیٰ سردار صالح بھوتانی ہو، رقیہ ہاشمی، در محمد ناصر وہں یا پھر صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی سب کے بیٹے اب اس پارٹی میں ہوں گے،اس نئی سیاسی جماعت کا نام بلوچستان عوامی پارٹی ہے۔

بلوچستان کے نومنتخب پانچ سینیٹرز بھی نئی سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت پندرہ سے زائد صوبائی وزراء اور ایم پی ایز بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے تاہم انہوں نے شمولیت کا اعلان نہیں کیا ۔

پارٹی کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات ایک ماہ کے اندر کراکر قیادت کا اعلان کیا جائےگا۔

 

new political party

Tabool ads will show in this div