بکری کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت، ٹائٹل سے محروم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کولوراڈو : کھیلوں کے مقابلوں میں ڈوپ ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں پر پابندی تو لگائی جاتی تھی لیکن اب امریکا کے ایک میلے میں گرینڈ چیمپئن قرار پانے والی بکری بھی ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹائٹل سے محروم کردی گئی ہے۔
 
ڈوپ ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں پر پابندی کی بات  اب ہوئی پرانی  ہوگئی ہے کیوں کہ اب جانوروں  کے بھی ڈوپ ٹیسٹ ہونے لگے ہیں۔ امریکی ریاست کولوراڈو کے سالانہ میلے میں شریک تھیوڈور نامی بکری نے گرینڈ چیمپئین کا اعزاز حاصل کیا۔

بکری کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا اور اسے اعزاز سے محروم  کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے چارے میں ممنوعہ ادویات استعمال کی گئیں تھی۔ منتظمین نے بکری کی مالک مارگریٹ وینورتھ کو پانچ ہزار پانچ سو ڈالر انعام دینے سے انکار کر دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ وینورتھ کے خاندان کی پالی ہوئی ایک دوسری بکری کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے لیکن مارگریٹ وینورتھ نے اپنی بکریوں کو ممنوعہ خوراک دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا یہ ان کے خلاف سازش ہے۔ سماء/ایجنسیز

کا

سے

extension

Tabool ads will show in this div