ایم کیوایم کےبڑوں میں روٹھنےمنانےکاسلسلہ جاری

کراچی: ایم کیوایم پاکستان میں روٹھنے منانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

سماء کےمطابق ایم کیوایم کےرہنماء فیصل سبزواری اور کنوینئرخالد مقبول نے فاروق ستار کو فون کیا اور ان سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیاہے۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے فاروق ستار سے ملاقات کیلئے وقت مانگنےپر ابھی فاروق ستار نےان کوواضح جواب نہیں دیاہے۔فیصل سبزواری نےکہاہےکہ فاروق ستار نے کچھ نکات سامنے رکھ دیئےہیں۔

اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان کےرہنماء ڈاکٹرفاروق ستار نے کنوینئر شپ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے فیصلےکےخلاف عدالت عالیہ میں درخواست بابر ستار ایڈوکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست میں ایم کیوایم کی کنوینئر شپ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔عدالت فاروق ستار کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

KHALID MAQBOOL

FAROOQ SATTAR

Tabool ads will show in this div