مستقبل کالائحہ عمل،فاروق ستارکوتجاویزمل گئیں

کراچی: ايم کيوايم پي آئي بي کا مشاورتي اجلاس ختم ہوگيا ہے۔اليکشن کميشن کے فيصلے کے بعد رہنماؤں نے فاروق ستار کے سامنے دو تجاويز رکھ ديں۔

سماءکےمطابق ایم کیوایم رہنماؤں نے فاروق ستار کو2 مشورے دئےہیں۔فاروق ستارکےساتھ موجود رہنماؤں نے کہاہےکہ الیکشن کمیشن کے فيصلے کے خلاف سپريم کورٹ سے رجوع کرليں يا پھر نئي پارٹي ايم کيوايم پاکستان 86 بناديں۔رہنماؤں نے کہاہےکہ اگرفاروق ستار اپيل نہيں کرتے تو نئي پارٹي بنائيں۔

تاہم ابھی تک فاروق ستارنےکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاہے۔

فاروق ستارکواہم رہنماکی حمایت مل گئی

اس سے قبل کراچی میں سماءسے بات کرتےہوئے سرداراحمدنےکہاکہ فاروق ستار کی حمایت کرتاہوں۔ جہاں اور جیسے فیصلے فاروق ستارکریں گے،ان کے پیچھے کھڑا ہونگا۔

سردار احمدنےمزید کہاکہ اگر ایم کیوایم میں دراڑ آئی تو بہت برا اور نقصان ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ اردو بولنےوالوں کو اب پتہ چلے گا کہ دراڑ کس کوکہتے ہیں۔

سردار احمد کاکہناتھاکہ کسی بری صورتحال میں سب تباہ ہوجائیں گے۔

FAROOQ SATTAR

Tabool ads will show in this div