آپ کے فائٹر پائلٹ بننے کا خواب اب پورا ہو سکتا ہے

اسٹاف رپورٹ
کراچی : اگر آپ بچپن میں فائٹر پائلٹ بننا چاہتے تھے لیکن بن نہیں سکے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔ آپ اپنا یہ شوق نئی گیم  ایس کومبیٹ اسالٹ ہورائیزن میں پورا کر سکتے ہیں۔

ایس کومبیٹ سیریز کی نئی گیم  اسالٹ ہورائیزن میں آپ سال دوہزار پندرہ میں جا کر وولف اسکواڈرن  کے لیڈر  لیفٹیننٹ کرنل ولیم بشاپ  کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ کا مشن ہے افریقہ میں دہشت گردوں کی بڑھتی کارروائیوں کو روکنا اور سپر ویپن ٹرینٹی اپنے قبضے میں لینا ہے لیکن آپ کا مقابلہ ہے ایک سابق روسی ایس پائلٹ کرنل اینڈریو سے ہوگا۔

گیم کے جدید گریفکس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ جہاز کے کوکپٹ میں موجود ہوں اور نیا کلوز رینج اسالٹ سسٹم آپ کو حقیقت سے قریب تر لے آئے گا۔ یہ گیم 11 اکتوبر کو ریلیز ہو رہا ہے۔ سماء / ایجنسیز

کے

کا

Bahawalpur

MH370

governor

rice

social network

Tabool ads will show in this div