ٹارگٹ کلررئیس مماکےخلاف جےآئی ٹی کی سفارش

کراچي: شہر ميں لاشوں کے ڈھيرلگانے والابدنام زمانہ ٹارگٹ کلر ملايشيا سے گرفتارہوچکاہے۔رئيس مما کا عدالت نے 20 روزہ جسماني ريمانڈ منظور کرليا۔اس پر2نئےمقدمات بھي سامنےآگئے۔ملزم کےخلاف صرف ضلع کورنگي ميں ہي 14 مقدمات درج ہيں۔
ایم کیوایم کےمبینہ ٹارگٹ کلررئيس مما کےخلاف باقاعدہ تحقيقات کا آغاز ہوگيا ہے۔انسداد دہشت گردي کي منتظم عدالت ميں پيش ہواتو20روزہ جسماني ريمانڈ بھي منظور ہوگيا۔ملزم کے خلاف ضلع کورنگي ميں 14 مقدمات درج ہيں جن ميں دو مقدمات گزشتہ روز ہي درج کيے گئے۔
پہلامقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں 1990 میں درج ہوا جس کے بعد اِس نے مزيد جرم کي داستانيں رقم کيں۔ زمان ٹاؤن ميں ہي 8مقدمات درج ہوئےجن ميں قتل کي دفعات شامل ہيں۔ کورنگی تھانےمیں6 مقدمات بھی شامل ہيں۔کراچي کے ديگر اضلاع میں بھي رئيس مما کے خلاف تحقيقات جاري ہيں۔
بدنام زمانہ ٹارگٹ کلررئيس مماکےلئےجےآئي ٹي کي سفارش کی گئی ہے۔کورنگی تفتیشی پولیس نےایڈیشنل آئی جی کراچی کوخط لکھ دياہے۔ خط کامتن ہےکہ رئیس مماسےتفتیش کےلئےجےآئی ٹی بنائی جائے۔ خط میں رئیس مماکے12مقدمات کابھي ذکرکیاگیاہے۔ خط میں لکھاہواہےکہ رئیس مماکاتعلق ایم کیوایم کےعسکری ونگ سےہے۔