سابق وزیراعظم کوملکی ترقی کی فکرستانےلگی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملکی ترقی کی فکر ستانے لگی۔یورپ اور جاپان نے کیسے ترقی کی؟میاں صاحب نے یہ راز بھی بتا دیا۔ کارکنوں کے دربار میں اپنے سیاسی دوست محمود اچکزئی کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔

احتساب عدالتی میں پیشی بھگتنے کے بعد نواز شریف  پنجاب ہاؤس آمد پہنچے۔اس موقع پرپارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں خوب نعرے لگائے۔

سابق ویر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہم نے کیا اور کیوں کھویا اور کیوں پایااس پر بھی غور کریں۔ سب کچھ گنوا کربھی ہمیں خیال نہیں آرہا،اب سب کچھ بدلنا ہوگا ۔

پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقات میں سابق وزیر اعظم نے سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔

PML N

punjab house

Tabool ads will show in this div