ایس ایس پی تشدد کیس؛عمران خان کی ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظوری کر لی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس کی سماعت کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئےاور استدعا کی کہ عمران خان کو آج کیلئے حاضری سے استثںٰی دیا جائے۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظوری کرکے کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں حکومت کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے دوران عمران خان، سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری اور دیگر کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

ATC

SIT IN

asmat ullah junejo

ssp torture case

appearance exemption requests

Tabool ads will show in this div