کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگی

لاہور : کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم منگل کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

گولڈ کوسٹ میں گولڈ میڈل کی امید کے لئے قومی ٹیم کا مورال انتہائی بلند ہے، جب کہ کھلاڑی بھی کامن ویلتھ گیمز میں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

میچ کا مکمل شیڈول جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

 

روانگی سےقبل ٹیم نے نئے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز کی نگرانی میں تربیتی کیمپ کے دوران جم کر پریکٹس کی۔ کامن ویلتھ گیمز 4 اپریل سے 15 اپریل آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہوں گے،پاکستان ٹیم افتتاحی روز ویلز کیخلاف میچ کھیلے گی۔

 

ایونٹ میں پاکستان کا گروپ بی ہے،جس میں بھارت،انگلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں،جنہیں ٹف ٹائم دینے کے لئے گرین شرٹس نے بھرپور تیاری کی ہے۔

ایونٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت دونوں ایک ہی پول بی میں ہیں۔ بھارت ایونٹ کا پہلا میچ بھی پاکستان کے خلاف کھیلے گا، جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویلز کے خلاف پانچ اپریل کو کھیلے گا۔

دوسری جانب میزبان آسٹریلیا کو پول اے میں تگڑے حریفوں کا سامنا ہوگا۔

gold coast

Tabool ads will show in this div