ملزم رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار

کراچی : کراچی پولیس نے سابق ایم کیو ایم سیکٹر انچارج رئیس مما کی گرفتاری ظاہر کردی۔ ایم کیو ایم کے کارکن رئیس مما  کو انٹرپول کے ذریعے ملائیشیا سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل، بھتہ خوری، پولیس اہلکاروں پر حملے اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی ذوالفقار مہر کے مطابق ٹارگٹ کلر رِئیس کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے، جیسے ملائشیا سے گرفتار کرنے کے بعد انٹرپول کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔

 

،پولیس نے مزید بتایا کہ سانحہ چکرا گوٹھ اور ایس ایس پی شاہ سمیت کئی مقدمات کا مرکزی ملزم رئیس مما دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت پولیس مقابلوں میں بھی مطلوب تھا۔

واضح رہے کہ رئیس مما کورنگی میں ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج تھا۔ اس سے قبل سماء نے ملزم رئیس مما کی خبر سب سے پہلے نشرکی تھی۔

TARGET KILLER

raees mama

Tabool ads will show in this div