دو تین روزمیں اپنی نئی پارٹی کااعلان کریں گے، سینیٹرانوارالحق

کراچی : بلوچستان حکومت کے ترجمان سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دو تین روزمیں اپنی نئی پارٹی کااعلان کریں گے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک سیاسی فوتگی ہوچکی ہے، دکھ سنجرانی کانہیں،فوتگی کا ہے، دو تین روزمیں اپنی نئی پارٹی کااعلان کریں گے۔

سینیٹرانوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اپنی پارٹی کے حوالےسے4،3نام زیرغورہیں،ہماری پارٹی میں جمہوری اقدارنظرآئیں گے،ہم نے ن لیگ کو نہیں چھوڑا،ن لیگ نےخود کوچھوڑ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان میں کامیابی ملی تودیگرصوبوں میں بھی جائیں گے،ہم کسی سول وارکاحصہ نہیں بنیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نئی جماعت نہیں،ق لیگ بننےجارہی ہے، پارٹی چھوڑنے سے بہتر میں سیاست چھوڑنے کو ترجیح دوں گا، بلوچستان میں ن لیگ کاسیاسی قتل کیاگیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ کاش وزیراعظم کو سینیٹ کی عزت کاخیال پہلے ہو جاتا، سینیٹ ہارس ٹریڈنگ روکنےکاخیال کاش وزیراعظم کو پہلے آتا، سینیٹ الیکشن میں پیسہ بہت چلا،سینیٹ چیئرمین پرتنقید سے وفاق کس طرح مضبوط ہوگا؟۔

ASAD UMAR

Zaeem Qadri

PPP Mustafa Khokhar

Senator Anwar ul Haq Kakar

Tabool ads will show in this div