بھارت اسحلہ دوڑ کے نشے میں مست،ایک اور بیلسٹک میزائل اگنی2 کاتجربہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
ممبئی: بھارت نے اگنی ٹو  بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔  یہ میزائل دو ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی ٹو بیلسٹک میزائل کا تجربہ رياست اڑيسہ ميں چندی پور سے کيا گيا۔  دفاعی ماہرين کے مطابق اگنی ٹو پانچ سو سے ہزار کلو گرام  تک وار ہيڈز لے جاسکتا ہے۔

اگنی 2 زمین سے زمین تک مار کرنے والا ایٹمی صلاحیت کا میزائل ہے۔ بھارتی فوج نے آئندہ ماہ تین ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے اگنی ٹو پرائم میزائل کے تجربے کا اعلان بھی کیا ہے۔ سماء / ایجنسیز

اور

میں

کے

genocide

steve smith

Tabool ads will show in this div