انٹرنیٹ پر دوستی اور محبت پروان چڑھانے میں یونانی بازی لے گئے

اسٹاف رپورٹ
نیویارک: انٹرنیٹ پر دوستی اور محبت عام بات ہے۔ آن لائن رہنا اور نت نئے لوگوں سے رابطہ کرنا نوجوان نسل کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔

 
صنف مخالف میں کشش فطری عمل ہے۔ ماضی میں اس کشش کا اظہار ذرامشکل امر تھا لیکن اب انٹرنیٹ کی سہولت نے یہ کام بھی آسان کر دیا ہے۔

کسی سے دوستی کرنی ہے یا دل لگی سوشل ویب سائٹس اور آن لائن سہولت سے کبھی بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے یونا ن کے شہر ایتھنز کے شہری اس کام میں سب سے زیا دہ ماہر ہیں۔

ورلڈ فلرٹیشن لیگ  کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق ایتھنز کے شہری آ ن لائن دوستیاں کرنے اور عشق و محبت کی راہیں ہموار  کرنے میں لندن اور پیرس سے بھی آ گے ہیں۔

یونان کے دارلحکومت ایتھنز کا  ایک عام شہری ایک مہینے میں اوسطا ً پچیس اعشاریہ سات مرتبہ آن لائن فلرٹ کر تا ہے جبکہ روس کے شہر ماسکو کے باسی اس سلسلے میں دوسرے نمبر ہے ۔

حیرت انگیز طور پر رومانوی شہر پیرس کے رہائشی اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں اور اس فہرست میں خشبوؤں کے باسیوں کا نمبر 38واں ہے۔ سماء / ایجنسیز

اور

میں

پر

گئے

night

Tabool ads will show in this div