اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ 3 کا چیمپیئن بن گیا
کراچی: سماء کا پارٹنر اسلام آباد یونائٹیڈ فائنل میں پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کا چیمپیئن بن گیا۔
لیوک رونکی کو میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ جب کہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اور بہترین کھیل پیش کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پی ایس ایل 2018 کے بہترین ریفری کا ایوارڈ راشد ریاض کو دیا گیا جب کہ کامران اکمل کو بہترین بیٹسمین کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا کو سیزن میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے پر ایوارڈ دیا گیا، جبکہ اسلام آباد کے فہیم اشرف کو سب سے زیادہ 18 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین باؤلر کا ایواڑ دیا گیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بناکر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا۔
SIX! 15.4 Hasan Ali to Asif Ali Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/OpAAPMIa8X
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
ہدف کے تعقب میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا۔ اسلام آباد کے کھلاڑی لیوک رونکی نے 52رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ آصف علی نے برق رفتار 26 رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹد نے 7 وکٹ پر 154 رنز بنالیے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔
And the thriller at NSK ends! Congratulations to the #HBLPSL 2018 champions @IsbUnited. WORTHY CHAMPIONS! #SherakiDhaar in Karachi For highlights visit: https://t.co/swS6t4F8V5#DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/IsqL9ADWbW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
اسلام آباد کے لیوک رونکی نے پی ایس ایل میں ایک اور برق رفتار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز کامران اکمل سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی چھین لیا، اور اب وہ پاکستان سپر لیگ تھری کے ٹاپ اسکورر ہوگئے ہیں۔
Scintillating opening partnership between @ronchi04 and Sahibzada Farhan has made the chase easy for @IsbUnited Ronchi dazzles with another stroke filled 50! IU 95/0#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/Hux2vLMbpT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018