پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 149رنز کاہدف
کراچی: پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کے لیے 149رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بناکر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔
Jordan and Dawson busy repairing the early damage, What's a good score for Zalmi? PZ 72/3 after 10 overs.#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/aDw5UJcTE9
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا، جبکہ اسلام آباد کی جانب سے پہلا اوور سمت پٹیل نے کروایا۔
Sami sends Dawson's off stump for a walk! #SherakiDhaar louder and louder at NSK #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ pic.twitter.com/sJIf4C1mGO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
کامران اکمل 9 گیندوں پر 1سکور بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، سمت پٹیل نے تیسرے اوور میں محمد حفیظ کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ 38 کے مجموعی سکور پر شاداب خان نے آتے ہی زلمی کے آندرے فلیچر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
The United magician has Zalmi in a spin! Shadab accounts for Umaid and Sammy in the same over leaving PZ stuttering at 111 for 7 after 15 overs.#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ pic.twitter.com/yKiAVbv4uP
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
پشاور زلمی کی قیادت سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کررہے ہیں اور مصباح الحق کی غیرموجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت جنوبی افریقا کے جے پی ڈومینی کررہے ہیں۔
Hafeez is the next one to go as @IsbUnited make a roaring start to the #HBLPSL Final in Karachi#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ pic.twitter.com/VpTrPUzo80
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل، آندرے فلیچر، لیام ڈاؤسن، کرس جارڈن، وہاب ریاض اور حسن علی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جانب سے لیوک رونکی، جے پی ڈومینی، اسٹیون فن اور سمت پٹیل کسی بھی وقت کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔