مگر مچھ بھی خربوزہ بن گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


میلبورن : اب تو مگر مچھوں نے بھی خربوزے کی طرح رنگ بدلنا شروع کردئے ہیں۔ آسٹریلیا میں نارنجی  مگر مچھ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔


 


آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی شہری نے اپنے  گھر میں سانپ سمیت دیگر  ریپٹائل  پالے ہوئے ہیں  لیکن ان میں اسنیپی نامی آٹھ فٹ طویل مگرمچھ سب سے زیادہ دلچسپ ہے۔


 


اسنیپی کا رنگ عام مگرمچھوں کی طرح سبز نہیں بلکہ غیر معمولی طور پر نارنجی ہے۔


 


اسنیپی  کی مالکن کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کا اچانک ہرے سے نارجنی رنگ میں تبدیل ہونا انکے لئے حیران کن بات تھی تاہم جانوروں کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرانے سے معلوم ہوا کہ یہ رنگ اوپری جلد پر ہے اور مگرمچھ بلکل صحت مند ہے۔ سماء / ایجنسیز

italian

Tabool ads will show in this div