اسپین میں اساتذہ کا ہاتھوں کی رنجیز بناکر حکومت کیخلاف احتجاج

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
میڈرڈ: اسپین میں سیکڑوں اساتذہ نے حکومتی اقدامات کے خلاف ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج کیا۔

اسپین میں اساتذہ کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ اس دوران اسکولوں میں تعلیمی عمل معطل رہا۔

اوقات کار میں اضافے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں اساتذہ میڈرڈ میں سڑکوں کے اطراف ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کھڑے ہوگئے۔

احتجاج میں طلباء بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایجوکیشن کونسل کے سامنے جمع ہوکر بھی مظاہرہ کیا۔
اساتذہ یونین نے امید ظاہر کی حکومت ان سے مذاکرات کرے گی ۔ سماء / ایجنسیز

میں

کی

کا

Video

updates

polio

کیخلاف

Tabool ads will show in this div