کالعدم طالبان کیجانب سےحوصلہ افزاردعمل سامنےآیاہے،سمیع الحق

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اکوڑہ خٹک: جمیعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے مثبت اور حوصلہ افزا رد عمل سامنے آیا ہے۔

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں میڈیا سے گفت گو میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ رابطہ کار کمیٹی کی طالبان کی شوریٰ کیساتھ ملاقات مثبت رہی ہے، پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف نے طالبان سے ملاقات کی،ملاقات میران شاہ سے 4 گھنٹے کی مسافت پر نامعلوم مقام پر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم طالبان سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، تاہم ملاقات کی تفصیلات امانت ہیں، ان کو سب کے ساتھ بیان نہیں کرسکتا۔

مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ یہ قوم اور ملک بچانے کا موقع ہے،سب ہمارے ساتھ تعاون کریں، اپنے مذاکرات کل یا پرسوں اجلاس میں بتائیں گے،سب کی کوشش ہے مذاکرات کو نقصان نہ پہنچے۔ کنارہ کشی کرنے پر میڈیا ناراض ہوگا لیکن مجبوری ہے،نتائج اور رد عمل سامنے آرہے ہیں، یہ جذبات سے کام لینے کا موقع نہیں،یہ ایک قومی مسئلہ ہے، اور اس وقت خون بہانے سے بچانے کا وقت ہے۔

اس موقع پر مولانا یوسف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق پر امید ہیں، طالبان کے مطالبات سے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کریں گے، جواب حوصلہ افزا ہے۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان جانے والی رابطہ کار کمیٹی کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر اکوڑہ خٹک اور اسلام آباد پہنچی، نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے رابطہ کاری کمیٹی کے دو اراکین کی ملاقات ہوئی۔ پروفیسر ابراہیم، یوسف شاہ اور مولانا حسیب نے کالعدم طالبان سے ہونے والی مشاورت پر مولانا سمیع الحق کو بریف کیا۔ مذاکراتی ٹيم نے اپنی رپورٹ کميٹی کے سربراہ مولانا سميع الحق کو پيش کردی۔ (واضح رہے کہ مولانا حسیب، مولانا سمیع الحق کی جانب سے خصوصی ترجمان کے طور پر مذاکراتی عمل کا حصہ بنے ہیں)۔ رپورٹ میں ٹی ٹی پی کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کا حوالہ دیا گیا تھا، جس میں فوج کی واپسی، قيديوں کا تبادلہ، جنگ بندی ميں حکومت کی جانب سے پہل شامل ہے، طالبان نے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ بھی حکومت مانگ ليا۔

طالبان مذاکراتی ٹیم نے شمالی وزیرستان میں دو روز قیام کیا، جس کے دوران طالبان سیاسی شوریٰ اور اہم کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اور طالبان کے مابین ہونے والی مذاکراتوں میں اہم پیش رفت ہوئی، جس کے بعد قوم کو خوشخبری سنائی جائے گی۔ طالبان مذاکراتی ٹیم میں پروفیسرابراہیم اور کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر یوسف شاہ جو اب باقاعدہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور عبدالحسیب شامل تھے۔ سماء

season

Tabool ads will show in this div