وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل میچ دیکھنے آج شام پانچ بجے کراچی پہنچیں گے۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیر اعظم، صدر، مسلح افواج کے سربراہان، وزراء اعلیٰ، گورنرز، اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ کو دعوت دی گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوت قبول کرلی۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہنوں بختاور اور آصفہ کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل دیکھیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اپوزيشن کا شکوہ دور کرتے ہوئے بولے کہ اپوزیشن والوں کے لئے ٹکٹ خريد لئے ہيں آکر مجھ سے لے جائيں ۔

پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل میچ دفاعی چیمپئین پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔ سماء

CRICKET MATCH

PESHAWAR ZALMI

ISLAMABAD UNITED

PSL final

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div