پی ایس ایل؛مفت ٹکٹ کی دوڑ میں سیاستدان بھی شامل

کراچی: پي ايس ايل کے فائنل کا میلہ تو کل نیشنل اسٹیٖڈیم میں سجے گا ليکن مفتوں کي لائن پہلے ہي لگ گئي۔ فري پاسز نہ ملنے پر عوام تو عوام ،سياستدان بھی پريشان ہیں۔

شہر قائد ميں پي ايس ايل کے فائنل کا بخار سياستدانوں کے سر پر بھی سوار ہے۔ چھکے چوکوں کي برسات ديکھنے کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی جن میں بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اشارہ ديا تھا کہکہ ميچ کيلئے فری پاسز کا بہت دباؤ ہے۔ جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر نے فري پاسز کا چکر ہي ختم کرديا۔ سما کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مفت میں کچھ نہیں ملے گا۔

دوسری جانب میئر کراچی وسيم اختر مفت ٹکٹ کیلئے بہت پرامید ہیں تو ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار نے تو وزيراعليٰ سندھ سے گزارش بھی کر دی کہ آپ جائیں تو ہميں نہ بھولیے گا۔

لیگی رہنما عابد شير بھي پيچھے نہ رہے، اپنے ٹوئٹرپيغام ميں ڈپٹي اسپيکر سندھ اسمبلي سے ٹکٹ مانگ ليا۔

ABID SHER ALI

KHAWAJA IZHAR UL HASSAN

PESHAWAR ZALMI

ISLAMABAD UNITED

psl 2018

Pakistan Super League 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div