حقانی نیٹ ورک نےمذاکرات کی پیشکش طالبان کی شمولیت سے مشروط کردی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

افغانستان: حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ حقانی جنگجوؤں کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں محفوظ ہے۔

سراج الدین حقانی نے نامعلوم مقام سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حقانی جنگجو پاکستان میں موجود نہیں بلک افغانستان میں زیادہ محفوظ ہیں اور یہاں ان کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔

سراج الدین حقانی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی افغانستان اور امریکا کی جانب سے امن مذاکرات کی پیشکش کی گئیں تھی۔ مگر ان کو مسترد کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی پیشکش کا مقصد طالبان گروپوں میں پھوٹ ڈالنا تھا
انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی کوششوں میں اس وقت تک شامل نہیں ہوں گے جب تک طالبان کو مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔ حقانی نیٹ ورک کو طالبان سے الگ کرنے کی کوششیں ناکام ہوگی


واضح رہے کہ امریکا نے سراج الدین حقانی پر 50 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام رکھا ہوا ہے۔ امریکا نے اس سے پہلے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حقانی نیٹ ورک پر دباؤ ڈالے اور  شمالی وزیرستان میں حقانی گروپ کے ٹھکانوں کا پتہ لگائیں۔
۔ سماء / ایجنسیز

کی

سے

banned

jewish

djokovic

Tabool ads will show in this div