پاک فوج کے جوان بھی پی ایس ایل بخار میں مبتلا
سوات : پورے ملک کی طرح سوات ميں پاک فوج کے جوان بھی پی ایس ایل کي جنگ ميں شامل ہوگئے ہيں۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، کرکٹ میچ سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے جوانوں کا کہنا تھا کہ میچ میں مخالفین 180 رنز تک کا ہدف دینگے، تاہم یونٹ میں موجود تمام اہل کار اپنی اپنی ٹیم فتح کیلئے دعا گو ہیں۔