سب سے کم عمر ستارہ امتیاز پانے والے کھلاڑی
اسلام آباد : سال 2018 میں تیسرا بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی سرفراز احمد ہیں۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ملک کو تیسرا بڑا سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس موقع پر سرفراز کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
Proud moment for Sarfaraz Ahmed and Younis Khan after being awarded the Sitara-e-Imtiaz which is the third highest honour and civilian award in Pakistan pic.twitter.com/M7h82Y3Hdm
— #PSL2018 #PSL3 #HBLPSL (@QHACricket) 23 March 2018
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا، جب کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی گورنر ہاؤس میں ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بھی ستازہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل چار قومی کرکٹرز جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور سعید اجمل کو بھی پاکستان کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔