امریکا میں ایئر شو خوفناک شو میں تبدیل،طیارہ گرنے سے12افراد ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
نیواڈا: امریکا میں ائیر شو کے دوران طیارہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک  اور پچہتر زخمی ہوگئے ہیں۔ طیارے کا اسی سالہ پائلٹ بھی حادثے میں چل بسا۔


امریکی ریاست نیواڈا کے ائیر شو میں لوگوں کے قہقے اس وقت خوف ناک آوازوں میں تبدیل ہو گئے جب ایئر شو کے دوران طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تماشائیوں کے اسٹینڈ کے قریب گر گیا۔

حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور پچہتر زخمی  ہوگئے۔ جن میں تیس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ 



زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ دوسری جنگ عظیم کا پی ففٹی ون فائٹر جیٹ تھا۔ جسے فلوریڈا کا اسی سالہ پائلٹ جمی لیوارڈ اڑا رہا تھا۔ سماء / ایجنسیز

میں

decision

terror

worth

Tabool ads will show in this div