مزاراقبال پرپاک فضائیہ کےتبدیلی گارڈز کی پرقار تقریب

لاہور : مزار اقبال یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے ایئر کمو ڈور سید فصاحت تھے۔ پنجاب رینجرز اور پاک فضائیہ کے جوانوں نے مزار اقبال پر سلامی دی، جس کے بعد گارڈز کی ذمہ داری پنجاب رینجرز سے پاک فضائیہ کے دستے کو منتقل کی گئی۔ اس موقع پر مزار پر فاتحہ خوانی اور چادر چڑھائی گئی۔

 

یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائیہ کا ایئر شو ہوگا، اماراتی فوج یوم پاکستان کی تقریب میں پہلی بارشرکت کرے گی۔

   

اس سے قبل درالحکومت اسلام آباد میں صبح کا آغاز اکتیس توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 78 واں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے، یوم پاکستان کے موقع پر آج عام تعطیل ہے،جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، راول پنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ جب کہ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راول پنڈی میں موبائل فون سروس معطل اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

JF17

air show

GUN SALUTE

23RD MARCH

pakistan day parade

Mazar-e-Iqbal

Tabool ads will show in this div