یوم پاکستان پریڈ،دنیا کے سخت جان ترین ایس ایس جی کمانڈوز

اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ جاری ہے، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے لہو گرما یا۔ مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے صدر، وزیراعظم، سربراہان چیفس، سری لنکن صدر اور دیگر مہمانوں کو سلامی پیش کی گئی۔

یوم پاکستان کے موقع پر منعقد پریڈ میں سب سے آخری میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل طاہر مسعود بھٹا کی زیر قیادت اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کا شاندار فری فال کا مظاہرہ، دستے میں غیر ملکی فوجیوں کے ساتھ نیوی، آرمی اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز شامل

جھپٹنا, پلٹنا, پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانا کا عزم دہراتے ہوئے پاکستان کی شان جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا شاندار مظاہرہ    

پاک فضائیہ کے شیر دل طیارے خوبصورت فارمیشن میں سلامی کے چبوترے پر نمودار ہوتے ہوئے پریڈ وینیو کے اوپر مظاہرے کیلئے تیار، جس میں قراقرم کے آٹھ طیارے شامل۔

 

ایس ایس جی کے جوان پیوما ہیلیز کے ساتھ

پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلیز کی فارمیشن

 

سیاچن سے لے کر بلوچستان تک ہوائی ٹرانسپورٹ کا ذریعے یہ ہیلی کاپٹر ہے۔

 

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر سلامی کے چبوترے سے گزرتے ہوئے، جس مٰں ترکش، پی یوما، گن شپ کوبرا وغیرہ شامل ہیں، جس میں سے بیشتر کا تعلق 101 اسکواڈرن سے ہے۔

 

اسپیشل سروسز گروپ، کوئن آف بیٹل فیلڈ انفنٹری، خواتین افسروں اور نرسنگ کور کے دستے نے بھی مشترکہ پریڈ میں معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

 

ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت جدید ترین میزائلوں نصر،بابر،شاہین ،میدان جنگ کے مضبوط ہتھیار،الخالد اور الضرار ٹینکوں،توپخانے ،ریڈار سسٹم سمیت دیگرفوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔

میجر عامر کی قیادت میں نصر میزائل سسٹم سلامی کے چبوترے کی جانب بڑھتا ہوا۔

 

پاکستان میں تیار کردہ براق اور شہپر ڈرونز کی سلامی

 

کور آف سگنلز کا دستہ

جراف ریڈر پاک فوج کی شان بڑھاتے ہوئے سلامی دیتے ہوئے۔

 

توپ خانے کا دستہ

ٹی اے ڈی یو ڈی ٹینک، میکینڈائس انفنٹری اور اے پی سی کا دستہ

آرمڈ کور کا دستہ جس میں الخالد، الضرار اور دیگر ٹینک شامل ہیں، سلامی کے دستے کے سامنے سے گزرتے ہوئے

   

صدارتی گارڈ کا حفاظتی دستہ جس کا تعلق آرمڈ کور سے ہے۔ اس دستے کو خود قائد اعظم نے اپنے دستے مبارک سے جھنڈا عطا کیا تھا۔

 

اردن کے ملٹری بینڈ کی پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت، جس کی قیادت آفیسر مہر رواشدی کر رہے ہیں۔

یو اے ای کے دستے کی پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت، جس کی قیادت آفیسر خالد حامد البلوچی کر رہے ہیں۔ دستے میں یو اے ای کی بحریہ، آرمی اور فضائیہ کے جوان شامل ہیں۔

   

پاکستان اسپیشل سروسز ایس ایس جی کا دستی سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرتا، جس میں تینوں مسلح افواج کے کمانڈو شامل ہیں۔ ایس ایس جی کمانڈوز اللہ ہو کا نعرہ بلند کرتے ہوئے۔

 

گرلز گائیڈ کا دستہ پریڈ میں سلامی دیتے ہوئے

 

پاکستان بحریہ اور پاکستان ایئر فورس کا دستہ

 

سندھ رجمنٹ کا دستہ سلامی کے چبوترے سے گزرتا ہوا۔

   

علم بردار دستے کی سلامی

 

یوم پاکستان پریڈ کی قیادت کرتے ہوئے بریگیٹئر عامر امین کی سربراہی میں مسلح افواج کا دستہ سلامی کے چبوترے سے گزرتا ہوا۔

 

پاک فضائیہ کے طیارے افق پر نمودار

سلامی کے چبوترے سے گزرتے ہوئے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج، ایف سولہ، ایف سیون اور ایوآکس طیاروں نے صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر مہمانوں کو سلامی پیش کی

 

   

صدر مملکت ممنون حسین پریڈ کا معائندہ کرتے ہوئے۔ اس سے قبل درجہ ذیل نمایاں شخصیات پریڈ گراؤنڈ پہنچیں۔

   

یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائیہ کا ایئر شو ہوگا، اماراتی فوج یوم پاکستان کی تقریب میں پہلی بارشرکت کرے گی۔

ایئر چیف ایئر مارشل مجاہد انور خان پریڈ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی پریڈ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کیلئے پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمد حیات کی پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں آمد۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سلامی کے چبوترے پر آمد

یوم پاکستان پر منقعد پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی سری لنکن صدر کی اٹھارہ ملٹری پولیس کے دستے کے ہمراہ پریڈ گاہ میں آمد۔ سیکیورٹی دستے کی قیادت میجر اشفاق کر رہے ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین کی سلامی کے چبوترے پر آمد، جس کے بعد پریڈ صدر کو سلامی پیش کرے گی اور اس کے بعد قومی ترانہ سنایا جائے گا۔

پاک فوج کے بریگیڈیئر عامر امین کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین سے پریڈ کے معائنے کی اجازت لی گئی۔

mobile phone service

JF17

air show

GUN SALUTE

Parade Ground

23RD MARCH

pakistan day parade

TRAFFIC PLAN

Mazar-e-Iqbal

Tabool ads will show in this div