پشاور زلمی ٹیم کی کراچی آمد، سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل

کراچی: پاکستان سپر لیگ 2018 کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پشاور زلمی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو نجی ہوٹل پہنچا دیا گیا۔


سماء کے نمائندے شاہنواز قادری کے مطابق دفاعی چیمپئین پشاور زلمی کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گيا، ٹیم کے کھلاڑی دو بسوں میں سوار تھے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو پچيس سے زائد پولیس اور رینجزر کی گاڑیوں میں اولڈ ائیرپورٹ سے نکالا گیا۔ ٹیم  کی بسوں کے ہمراہ پولیس اور رینجزر کے اعلی افسران بھی موجود رہے۔

ٹیم کی کراچی آمد پر شارع فیصل ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رکھا گیا، جبکہ متصل سڑکیں بھی مکمل طور پر بند رہيں۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ دفاعی چیمپئین پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اتوار کو کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

ISLAMABAD UNITED

shahra e faisal

psl 2018

Tabool ads will show in this div