امریکا کی جنگ القاعدہ کیخلاف ہے اسلام کے نہیں، براک اوباما

اسٹاف رپورٹ

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا کی جنگ القاعدہ سے ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ نائن الیون کی دسویں برسی پر پینسلوانیا میں یاد گار کا افتتاح کر دیا گیا۔
 

امریکا میں سانحہ نائن الیون کی دسویں برسی کے موقع ریڈیو اور انٹرینٹ پر اپنے پیغام میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا نائن الیون کے دس سال بعد آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

قوم اس سانحہ اور اس میں زندگیوں سے محروم ہونے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ نسلوں کیلئے ملک کے تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔

 
امریکی ریاست پینسلوانیا میں گیارہ ستمبر دوہزار ایک کے روز فلائٹ نمبر ترانوے کو اغواء کے بعد گرایا گیا تھا۔ سانحے کے مقام پر مرنے والوں کی یاد میں یاد گار قائم کی گئی ہے جس کا افتتاح سابق صدور جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور موجودہ نائب امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران سابق امریکی صدر جارج بش کا کہنا تھا کہ  قوم سانحہ میں مرنے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ بل کلنٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا۔ سماء / ایجنسیز

کی

کے

PAT

D-Chowk

decision

کیخلاف

quakes

Tabool ads will show in this div