نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو پر چوہدری نثار کا ردعمل

اسلام آباد: چوہدری نثار نے سنی سنائی کی تصدیق کیے بغیر ہی نواز شریف اور مریم نواز پر تنقید کردی،انہوں نے کٹھ پتلیوں کے ذریعے تضحیک کرانے کا الزام بھی دھر دیا اور آئندہ مزید سخت ردعمل کی دھمکی بھی دیدی ۔

صحافیوں سے نواز شریف کی غیر رسمی گفتگو پر چوہدری نثار نے ساری باتوں کا ہدف خود کو مان کر شدید ردعمل داغ ڈالا، میاں صاحب کو احسان کا مطلب یاد دلا دیا تو مریم نواز کو ان کا مقام یاد دلا دیا، کہا بیٹی کی تندو تیز زبان باپ کی پارٹی بند گلی میں پہنچا رہی ہے ۔

چوہدری نثار نے کہا ایک سال سے صبر کررہا ہوں لیکن میاں صاحب کے شعر و کلمات نے بولنے پر مجبور کر دیا، کئی ماہ سے طنز و لطائف اور منظور نظر صحافیوں کے ذریعے تضحیک کرائی جا رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مریم کو شعری انتباہ بھی کر دیا ۔

ساتھ ہی دھمکی دے ڈالی کہ آئندہ کچھ کہا گیا تو پھر جواب بھی کرارا رسید کیاجائے گا ۔

ALLEGATIONS

chaudhry nisar

MARYAM NAWAZ

puppets

Tabool ads will show in this div